اگلے ماہ سے تیسری خوراک لگے گی۔۔۔ جانیے کورونا کے بوسٹر شاٹس کیا ہیں اور یہ کن لوگوں کو لگائے جائیں گے؟

image

کورونا کی اب تک کی خطرناک ترین قسم ڈیلٹا ویریرئینٹ سے اب تک لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ بھارت سے پھیلنے والی کورونا کی یہ قسم امریکا میں تیزی سے پھیلی ہے جس کی وجہ سے امریکا میں اگلے مہینے سے لوگوں کو کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگائے جائیں گے۔

بوسٹر شاٹس کیا ہیں؟

بوسٹر شاٹس سے مراد کورونا ویکسین ہی ہے لیکن یہ ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ویکسین کی پہلی دو خوراک پر مشتمل کورس مکمل کرچکے ہوں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسے افراد جن میں قوت مدافعت عام لوگوں کے مقابلے میں کمزور ہے انھیں بوسٹر شاٹس لگانے سے فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ شاٹ لوگوں میں کورونا وائرس کے خلاف مزاحمت کو تیز کرے گی۔ التہ فی الحال یہ صرف بالغ افراد کو ہی لگائے جائیں گے۔

ویکسین لگوانے کے کتنے عرصے بعد بوسٹر شاٹس لینا مناسب ہوگا؟

ماہرین کے مطابق ویکسین لگوانے کے تقریباً آٹھ ماہ بعد بوسٹڑ شاٹ لینا بہتر ہے تاکہ پہلے لگوائی گئی ویکسین اپنا اثر شروع کرسکے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا کی مختلف اقسام سامنے آنے پر چوتھی اور پانچویں بار بھی بوسٹر شاٹ لینا پڑ سکتا ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ تیسری ویکسین ڈوز ہی مستقبل کے لئے کافی ہوگی۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ وہ وائرس اور ویکسین سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتے اس لئے تمام ملک اپنے شہریوں کو ویکسین کی پہلی دو بنیادی خوراک لازمی لگوائے اور اس کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے آنے والی ہدایات پر عمل کرے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts