سوشل میڈیا پر کل سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ دیکھی جاسکتی ہے۔ جبکہ کہی افراد اس وقت ہائی وے پر موجود تھے۔
خبر کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ کے نیشنل ہائی وے پر اچانک سے پہاڑ سے پتھر ٹوٹ کر زمین کی جانب آنا شروع ہوگئے۔ جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس وقت کہی افراد اس جگہ پر موجود ہیں۔
ویڈیو میں موجود افراد کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ایسی لینڈ سلائیڈنگ انہوں نے آج تک نہیں دیکھی ہے۔
تاہم خبر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ سے زائد کا رہا۔