ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد اکثر چند روپے کی ٹپ تو آپ بھی دے دیتے ہوں گے یا کچھ پیسے بچ جائیں تو آپ چھوڑ دیتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک شخص نے ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد اسٹاف کو بُلا کر پاکستانی 16 لاکھ روپے سے زائد کی ٹپ دے ڈالی۔
ایسا کیوں کیا؟
ریاست فلوریڈا کے ''واہو سی فوڈ گرل'' ہوٹل میں ایک شخص نے ہوٹل اسٹاف کو سب سے بہترین سروسز دینے پر 10 ہزار ڈالر یعنی ( 16 لاکھ 53 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹِپ دے دی ۔
جس کی تصویر ہوٹل کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
کیپشن میں ہوٹل کے مالک نے لکھا کہ میں ویسے تو جذباتی آدمی نہیں ہوں لیکن اس شخص کی اس رحم دلی پر میں تھوڑا سا جذباتی ہوگیا ہوں، کیونکہ اتنی زیادہ ٹپ احساس مند ہی دے سکتا ہے جس کو ہمارے کام اور محنت کا اندازہ ہو۔