افغان طالبان کے کابل میں قبضے کے بعد افغانستان کے شہری ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ افغان شہری آخر اس وقت کہاں موجود ہیں اور سب سے اہم کہ وہ کس حال میں ہیں؟
امریکا اور اتحادی ممالک اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ ان کیلئے کام کرنے والے افغان شہریوں اور ان کے خاندانوں کو بھی ملک سے منتقل کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب بھی متعدد افغانی کابل ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں جن کی باہر جانے کی خواہش ہے۔
افغانی ٹی وی چینل طلوع نیوز کے صحافی عبدالحق نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں افغان شہریوں کو قائم کردہ ایک سینٹر میں دیکھا گیا ہے،سینٹر قطر میں قائم ہے جس کے ہال میں ہزاروں افغان شہری موجود ہیں۔
جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک بڑے ہال میں کئی چارپائیاں لگی ہوئی ہیں جس میں افغانی خواتین بچے و مرد آرام کر رہے ہیں۔
اس سینٹر میں ہزاروں مرد و خواتین کیلئے ایک واش روم ہے اور دیگر سہولیات بھی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔