میں نے اپنی شکل بدلنے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کیے ہیں ۔۔ جانئیے ان خواتین کے بارے میں جنہوں نے سرجری سے اپنا چہرہ ہی بدل لیا

image

ہم سب اس بات کو مانتے ہیں کے انسان کو اللّٰہ تعالیٰ نے بنایا ہے اور ہمیں اس کے بنائے ہوئے کسی انسان کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو خود اپنے چہرے کو پسند نہیں کرتے اور پھر وہ اسے بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے چہرے کی ساخت تبدیل کروالی۔

کیونے:

32 سالہ خاتون کیونے کا تعلق یوکرین سے ہے اور وہ ایک ماڈل ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ کیونے کو لگاتا تھا کے اس کا چہرہ بہت پتلا ہے اور گلہری جیسا دیکھتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران کیونے نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چہرے کی ساخت کو تبدیل کرنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردیے ہیں۔ بعد ازاں پروگرام میں موجود ڈاکٹر نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا علاج کروائے۔ تاہم کیونے مسلسل ڈاکٹر کے مشورے کو نظر انداز کرتی رہی۔ کیونے کا ماننا ہے کہ وہ موجودہ شکل سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر اپنے فالورز سے وعدہ کیا تھا کہ دو لاکھ سے زائد فالوورز ہونے پر اپنے چہرے کی ساخت کو تبدیل کرواں گی۔

سحر تابر :

20 سالہ سحر تابر کا تعلق ایران سے ہے۔ وہ ایک انسٹاگرامر تھی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں وہ خوفناک نظر آرہی تھی۔ دراصل سحر ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سے متاثر تھی۔ سحر نے جب اپنے تصویر اپلوڈ کی تو دنیا کے بڑے بڑے اخبارات میں ان کی وہ تصویر کو شائع کیا گیا۔ تاہم لوگوں نے انہیں زومبی (Zombie) کہنا شروع کردیا۔ جبکہ ایران میں انہیں اس حرکت کی وجہ سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم 2020 میں سحر پر مقدمہ چلایا گیا جس میں انہیں 10 سال عمر قید کی سزا سنائی گئی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts