افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد افراتفری کا عالم ہے ہر کوئی ملک سے فرار ہونے کا خواہشمند ہے۔ تاہم طالبان کے کنٹرول کے بعد سابق صدر اشرف غنی سمیت دیگر وزراء افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔ جبکہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق افغان وزیر اطلاعات احمد سادات جرمنی میں ایک فوڈ کمپنی میں پیزا (Pizza) ڈلیوری پر مجبور ہیں۔
سابق وزیر ایک سال پہلے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد وہ جرمنی منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ ایک فوڈ کمپنی لائیف رینڈو کیلئے اپنی سائیکل پر پیزا کی ڈیلوری کا کام کرتے ہیں۔
احمد سادات کی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شائع ہوئی ہیں۔ جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی سائیکل پر کھانے کی ترسیل کا کام کررہے ہیں۔
تاہم رپورٹ کے مطابق احمد سادات نے مبینہ لوٹ مار کے منصوبے میں حصہ لینے سے انکار پر انہیں اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔