پہلے پیسے نہیں تھے تو منگنی کی انگوٹھی کیسے لیتے؟ جانیے شاہی خاندان کی دلہنوں کی انگوٹھی کے پیچھے چھپے چند دلچسپ راز

image

شاہی خاندان کی بہت سی چیزوں کی طرح ان کی انگوٹھی سے بھی کہانیاں جڑی ہیں۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے قارئین کو شاہی خواتین کی منگنی کی انگوٹھی کے متعلق دلچسپ معلومات دی جائیں گی۔

ملکہ الزبتھ

ملکہ الزبتھ کے پاس ہیرے جواہرات کی تو کمی نہیں مگر ہر عورت کی طرح انھیں بھی اپنی منگنی کی انگوٹھی کافی عزیز ہے جسے وہ کبھی خود سے جدا نہیں کرتیں۔ جب شہزادہ فلپس سے ان کی منگنی ہونے والی تھی اس وقت شہزادے جلا وطنی کاٹ رہے تھے اور ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ اپنی ملکہ بیوی کے شایانِ شان انگوٹھی خرید سکیں۔ تب بیٹے کی پریشانی کو بھانپتے ہوئے شہزادہ فلپس کی ماں شہزادی ایلس نے اپنا تاج بیٹے کو دیا تاکہ وہ اس کے ہیرے جواہرات سے اپنی ہونے والی منگیتر کے لئے ایک شاندار انگوٹھی خرید سکے۔ شہزادی ایلس کو وہ تاج ان کی شادی پر تحفتاً ملا تھا اور اس میں کافی نایاب ہیرے اور قیمتی پتھر جڑے تھے۔ شہزادہ فلپس نے اپنی والدہ کے تاج سے ملکہ کے لئے ایک خوبصورت انگوٹھی اور باقی بچے ہیروں سے ایک بریسلیٹ بنوایا جو شادی کے تحفے کے طور پر اپنی بیوی کو دیا۔

لیڈی ڈیانا کی انگوٹھی

لیڈی ڈیانا نے اپنی منگنی کی انگوٹھی خود پسند کی تھی جس میں ایک بڑا سا نیلم اور 14 ہیرے جڑے تھے۔ شہزادی ڈیانا کی انگوٹھی ہر لحاظ سے ایک پرفیکٹ رنگ تھی لیکن شاہی خاندان کو یہ انگوٹھی کچھ زیادہ پسند نہیں آئی تھی جس کی وجہ یہ ہے کہ شہزادی ڈیانا نے ایک برانڈ کے کیٹلاگ سے اسے پسند کیا تھا اور شاہی محل کی روایات کے مطابق خاندان کے افراد کا ایسی چیزیں استعمال کرنا پسند نہیں کیا جاتا جو ہر کسی کے لئے خریدنا ممکن ہو۔ لیکن اپنی منگنی کی انگوٹھی شہزادی ڈیانا کو اتنی پسند تھی کے پرنس چارلس سے علیحدگی کے بعد بھی وہ اسے خود سے الگ نہیں کرتی تھیں۔

شہزادی کیٹ

شہزادی کیٹ کو منگنی کے موق پر پہنائی جانے والی انگوٹھی کوئی دوسری نہیں بلکہ ان کی مرحومہ ساس کی پسندیدہ اور منگنی کی انگوٹھی تھی جو ان کی موت کے بعد شہزدہ چارلس نے اپنے بیٹے ولیم کو دے دی تھی۔ شہزادہ ولیم نے اپنی دلہن کو منگنی کی رسم میں اپنی والدہ کی انگوٹھی ہی پہنائی۔

میگھن

میگھن مارکل کی منگنی کی انگوٹھی بھی ان کی مرحومہ ساس کے چھوڑے ہوئے قیمتی پتھروں اور ہیروں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ شہزادہ ہیری نے اپنی دلہن کو شادی کے تحفے کے طور پر اپنی والدہ کی ایک اور زمرد جڑی انگوٹھی تحفے میں دی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts