بندر نے بھی ماسک پہن لیا۔۔۔ روڈ پر گھومتا رہا

image

دنیا بھر میں عالمی وباء کی وجہ سے ڈاکٹرز اور صحت سے تعلق رکھنے والے حکام اپنے شہریوں کو ماسک لگانے کی تلقین کررہے ہیں۔ جبکہ ماسک پہنا ہر انسان کا لازمی جزو بن چکا ہے۔

ایسے میں جانوروں نے بھی ماسک کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ جی ہاں، یہ بات فرضی نہیں بلکہ سو فیصد سچ ہے۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ بھارت میں ایک بندر نے سڑک پر پڑے ماسک کو دیکھا تو فوراً اسے اپنے چہرے پر لگا لیا۔

لیکن ماسک کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے بندر کا پورا چہرہ ماسک سے چھپ گیا۔ جس سے بندر پریشان ہوگیا اور فوراً اتار دیا۔ مگر پھر سے ایک اور مرتبہ پہن کر بڑے فخر سے سینہ پھلا کر چلنے لگا۔

بندر کی اس حرکت پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts