دادی اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی، لیکن اب دادیاں بھی مارڈرن ہوگئیں ہیں اور اب وہ اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ ناچتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں 89 سالہ دادی مزے سے اپنے پوتے کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
انکت جنگید نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی دادی ان کے ساتھ بادشادہ فلم کے گانے پر ناچ رہی ہیں۔ لڑکے نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ:
'' دادی نے میرے جیسا ڈانس کرنے کی کوشش کی لیکن پھر انہوں نے اپنی مرضی کا ڈانس شروع کر دیا۔
میری دادی مورنی کی طرح ناچتی ہیں، ان کی اتنی عمر ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ یہ اتنی بوڑھی ہیں۔''
صارفین ان کی دادی کے ڈانس کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ کسی نے کمنٹ میں کہا کہ ہمارے دور میں دادیاں ایسی کیوں نہیں ہوتیں تھیں تو کسی نے کہا کہ یہ دادی آسمان سے آئی ہیں تو کسی نے کہا کہ دادی کی جئے ہو۔