کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کھانا کھارہے ہوتے ہیں کہ اچانک کوئی بال یا کنکر منہ میں آجاتا ہے۔ تو آپ اسے نکال کر پھینک دیتے ہیں یا زیادہ سے زیادہ اس کھانے کو چھوڑ دیتے ہیں۔
لیکن آج ہم آپ ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جس کے کھانے میں شہد کی مکھی آگئی پھر اس کے بعد کیا ہوا۔
ہوا کچھ یوں کہ امریکہ کی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ نوجوان کوبی فری مین نے اپنے کھانے کیلئے گھر میں برگر بنایا۔ کھانا کھانے کے دوران کوبی کو اندازہ ہوا کے اس نے غلطی سے کچھ عجیب سا کھا لیا ہے۔ جب اس نے دیکھا تو وہ ایک شہد کی مکھی تھی جو کہ اس کے منہ میں ڈنک مار چکی تھی۔ ڈنک مارنے کی وجہ سے اس نوجوان کی زبان بری طرح سوجھ گئی تھی۔
تاہم نوجوان لڑکے نے فوراً اپنے موبائل سے یہ واقع فلمایا اور کہا کہ اس نے برگر کھاتے ہوئے اپنی زبان پر تیز درد محسوس ہو رہا ہے۔ اس نے کہا کہ برگر کھاتے ہوئے اسے محسوس ہوا کہ اس نے کچھ غلط کھایا ہے جس کے بعد وہ فوراً باتھ روم گیا تو اسے احساس ہوا کہ اسے مکھی نے ڈنک مارا ہے۔
تاہم کوبی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔ جو کہ فوراً ہی وائرل ہوگئی۔