اولاد کے پیدا ہونے پر والدین کی خوشی دیدنی ہوتی ہے چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اور پھر سب سے زیاہد خوش نصیب تو وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے ہاں ایک ساتھ کئی بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔
دنیا بھر سے ایسی کئی خبریں آتی رہتی ہیں کہ کسی کے ہاں 8 بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے تو کسی کے ہاں 9 بچے ایک ساتھ ہوئے لیکن اب ایک افغانی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ اور ان کے شوہر حد سے زیادہ خوش ہیں۔
افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ایک اسپتال میں ماں نےایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دیا، جن میں نے 3 بیٹے اور 1 پیاری سی لڑکی ہے۔ ماں اور بچوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور 2 دن میں ہی ان کو چھٹی دے دی جائےگی۔
بچوں کے والدین کہتے ہیں کہ:
''
خُدا نے ایک نہیں بلکہ 4 بچے ایک ساتھ عطا کردیئے، ہم جتنا بھی شکر ادا کریں، یہ کم ہے، یہ آنے والی نئی حکومت ہمارے لئے خوشگوار ثابت ہو رہی ہے۔
''