آئے دن اس طرح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہوتی ہیں، جن میں جانور انسانوں کے علاقوں میں آجاتے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا۔
عام طور پر ہم نے اژدھے کو ہالی ووڈ کی کہی فلموں میں یا پھر چڑیا گھر میں دیکھا ہے۔ لیکن برازیل کی ایک سڑک پر اژدھے نے قبضہ جمالیا۔
ہوا کچھ یوں کہ برازیل کی ایک مصروف شاہراہ پر 10 فٹ لمبا اژدھا رینگتا ہوا شاہراہ پر آگیا۔ جس پر خوف زدہ افراد نے اژدھے کو دیکھ تو اپنی گاڑی روک دی اور اژدھے کی ویڈیو بنانے لگے۔
جب کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں پر موجود افراد اژدھے کے ساتھ اپنی سیلفیز بھی بنا رہے ہیں۔ جبکہ اژدھا آرام سے سڑک پر رینگتا ہوا جھاڑیوں میں غائب ہو جاتا ہے۔ جس کہ بعد وہاں پر موجود افراد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔