یہ سارے اہم فیصلے کرتے ہیں۔۔۔ طالبان کی جماعت میں کون کیا کرتا ہے؟ جانیں

image

طالبان کی افغانستان پر اتنی جلدی فتح نے ساری دنیا کو حیرت میں ڈال رکھا ہے کہ کس طرح ایک جماعت نے اتنی تیزی سے ملکی معاملات سنبھالے ہیں۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب کے قارئین کو طالبان کے تنظیمی ڈھانچے یعنی اس میں موجود لیڈران اور ان کی اہم ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

ہیبت اللہ آخونزادہ

تحریک طالبان کی قیادت اس وقت سینئیر مذہبی عالم ہیبت اللہ آخونزادہ کررہے ہیں۔ ان سے پہلے ملا منصور اختر تحریک کی سربراہی کررہے تھے جنھیں امریکہ نے 2016 میں ڈرون حملے سے شہید کردیا تھا۔ ہیبت اللہ آخونزادہ کی ناسازی طبعیت کی وجہ سے یہ زیاہ تر مذہبی معاملات میں رہنمائی کرتے ہیں

لیڈر شپ کونسل

یہ بیس سینئیر ترین ممبران پر مشتمل کونسل ہے جس کی ذمہ داریوں میں تحریک کے حوالے سے مشورے اور اہم فیصلے کرنے کے علاوہ لیڈر منتخب کرنا بھی شامل ہے

سیاسی سربراہان

ملا عبدالغنی برادر تحریکِ طالبان کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ یہ اس وقت طالبان کے سیاسی سربراہ اور تنظیم کے عوامی چہرے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ امریکہ سے امن معاہدے میں ملا عبالغنی نے ہی تحریک کی سربراہی کی اور معاہدہ پر دستخط کیے۔ ملا عبدالغنی کے علاوہ بھی تحریکِ طالبان میں دو ڈپٹی لیڈرز ہیں۔

محمد یعقوب

ییہ تحریک طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے صاحبزادے ہیں اور ملٹری کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے تمام صوبائی ملٹری کمانڈرز کی نگرانی کرتے ہیں۔

سراج الدین حقانی

ان کا شمار بھی تحریک طالبان کے نائب سربراہان میں ہوتا ہے اور سراج الدین حقانی، حقانی نیٹ ورک کے سربراہ بھی ہیں۔

خلیل الرحمٰن حقانی

یہ تحریک طالبان کے دو کمانڈرز میں سے ایک ہیں۔ تنظیم کے لیے مالی وسائل اکھٹا کرتے ہیں اور افغانستان میں طالبان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ سراج الدین حقانی کے قریبی رشتے دار ہیں۔

قاری ضیاء الرحمن

قاری ضیاء الرحمٰن صوبہ کنار کے سینئیر ملٹری کمانڈر ہیں

حاجی گورنر

یہ صوبہ قندھار کے گورنر ہیں۔

حاجی طالب

حاجی طالپ صوبہ ہلمند کے گورنر ہیں

ندا محمد

ندا محمد صوبہ ننگرہار کے گورنر ہیں

تحریکِ طالبان کے ترجمان

ذبیح اللہ مجاہد، سہیل شاہین (بین الاقوامی میڈیا کے لئے سیاسی ترجمان)، ، محمد نعیم ( عرب میڈیا کے لئے سیاسی دفتر کے ترجمان)

کمیشنز

عبدل حکیم (سیاسی معاملات میں کمیشن کے سربراہ)، انس حقانی(لیڈر شپ کونسل کے ممبر اور کمیشن کے سیاسی دستر کے سینئیر ممبر)، ان کے علاوہ مختلف شعبوں میں طالبان کے مزید پندرہ کمیشنز اور بھی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts