ٹک ٹاک کے حوالے سے خبریں آج کل بہت زیادہ گردش میں رہتی ہیں۔ جن میں سے ٹک ٹاک کو پاکستان میں بین کرنا ہو یا پھر کسی ٹاک ٹکر کے بارے میں کوئی خبر ہو۔ لوگوں کی دلچسپی ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
ٹک ٹاک جو کہ کم دورانیہ کی ویڈیو بنانے والی ایپلیکیشن ہے۔ انہوں نے اپنے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی۔ ٹاک ٹاک کے مطابق وہ اپنے صارفین کیلئے ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے جارہا ہے۔
دراصل ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک ایپلیکیشن میں اپنی ویڈیو بنانے کے دورانیے کو 3 منٹوں سے بھڑا کر 5 منٹوں تک بھڑا رہا ہے۔
تاہم کچھ ٹک ٹاک صارفین کے پاس 5 منٹ تک ویڈیو بنانے کا آپشن آرہا ہے۔ جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی صرف تجربات کیے جارہے ہیں۔ تاہم اس کی کامیابی کے بعد یہ آپشن تمام صارفین کیلئے ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے گزشتہ سال ویڈیو کا دورانیہ 2 سے منٹ تک کردیا تھا۔