جب کبھی بھی ٹرین کے کسی حادثے کے بارے میں آپ نے سنا ہو تو دل دہل جاتا ہے۔ مگر بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علی پوردوڑ ڈویژن کے علاقے میں ٹرین کا حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک ہاتھی ترین کی پٹڑی کی طرف بھڑ رہا تھا۔ اور ٹرین سامنے سے آرہی تھی۔
لیکن ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے ڈرائیور نے ریلوے ٹریک پار کرنے والے ہاتھی کی زندگی بچانے کے لیے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا اورجبکہ ٹرین کے ساتھ ہاتھی بھی محفوظ رہا۔
تاہم یہ ویڈیو مقامی ریلوے احکام نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کی ہے۔