آپ نے فلموں میں دیکھا ہوگا کہ مردہ شخص پھر سے ذندہ ہو جاتا ہے۔ مگر آج ہم آپ کو ایک لڑکی کے بارے میں بتائیں گے۔ جس کے گھر والوں نے 11 سال قبل اس کی آخری رسومات ادا کی تھی۔ مگر جب انہیں معلوم ہوا کے وہ ذندہ ہے پھر ان کے ساتھ کیا ہوا۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے سے حیران کن خبر سامنے آئی۔ جب لڑکی کے اہل خانہ نے 11 سال قبل مردہ بیٹی کے ذندہ ہونے کی خبر ملی۔ ہوا کچھ یوں 48 سالہ خاتون لکشمی ایک ذہنی طور پر متاثرہ خاتون ہیں۔ جبکہ ان کی تین بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر نوکری کے حصول کیلئے خلیجی ملک میں ملازمت کرتے تھے۔ 11 سال قبل لکشمی ذہنی توازن درست نہ ہونے کی واجہ سے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔
جبکہ اہل خانہ کو جنگل سے ایک مسخ شدہ لاش ملی جیسے انہوں نے لکشمی سمجھ کر اس کی آخری رسومات ادا کی تھی۔ جبکہ ذہنی مریض لکشمی تامل ناڈو پہنچ گئی تھی۔ جہاں اس کو ایک تنظیم نے پنا دی اور اس کا علاج کروایا۔
صحت حاصل کرنے کے بعد جب لکشمی سے اس کے گھر والوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے تنظیم کو گھر والوں کے بارے میں سب بتا دیا تھا۔ جس پر تنظیم نے لکشمی کے اہل خانہ سے رابط کیا۔ جس کے بعد لکشمی کے رشتے دار اور بیٹیاں فوراً ایسے لینے پہنچ گئے۔ اور اس طرح 11 سال قبل مردہ قرار دیے جانے والی خاتون پھر سے ذندہ ہوگئی۔