وہ کہتے ہیں نہ انسانیت سب سے بڑی چیز ہوتی ہے۔ اس کی مثال بلی کی جان بچانے والے چار نوجوان نے پوری کردی۔
ہوا کچھ یوں کہ دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد الیمکوم نے دو دن قبل ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں ایک بلی بلڈنگ کی دیوار پر لٹکی ہوئی تھی اور زمین پر گرنے والی تھی۔ جبکہ وہاں پر موجود 4 افراد نے بلی کو چادر کی مدد سے زمین پر گرنے سے بچا لیا تھا۔
تاہم دبئی کے شیخ محمد بن راشد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان 4 افراد کے عمل کی تعریف کی، اور لوگوں سے ان کی شناخت کرنے میں مدد کی اپیل کی۔
تاہم خبر کے مطابق بلی کی جان بچانے والے چاروں افراد کو دبئی کے شیخ محمد بن راشد الیمکوم کے جانب سے 2 لاکھ درہم (جو کہ پاکستانی 90 لاکھ روپے) انعام کا اعلان کیا ہے۔ بعد ازاں دبئی کے حکمران نے ان چاروں افراد سے ملاقات کی اور فی شخص 50 ہزار درہم (جو کہ پاکستانی 22 لاکھ روپے) کا لفافہ انعام کے طور پر دیا۔
جبکہ ان چار افراد میں سے ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔