قرآن پاک حفظ کرنا ہر مسلمان کا شوق ہوتا ہے، کچھ لوگ اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں کر پاتے۔ لیکن جن کو اللہ کی راہ میں عبادت کرنے کا موقع مل جائے ان سے بڑا کوئی خوش نصیب نہیں ہوتا۔ بالکل ایک ایسے ہی شخص کی کہانی ہماری ویب میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں، لیکن انہوں نے اسی دوران قرآن حفظ کرلیا۔
اس شخص کا نام ابو حفصہ ہے، جو انگلینڈ میں کئی سال سے ٹیکسی چلاتے ہیں، ابو حفصہ نے سوشل میڈیا پر ایک اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ باتے ہیں کہ میں ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک جاتے ہوئے آدھا رکوع پڑھتے تھے اور اس کو دہراتے رہتے ہیں، کبھی ایک لائن، ایک آیت تو کبھی پورا رکوع اس طرح میں نے 3 سال کے عرصے میں پُورا قرآن حفظ کرلیا ۔