آج کل اسکول فیسوں میں اضافے سے والدین کا کافی پریشان ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں بچوں کی اسکول فیسوں میں اضافے کے بعد والدین اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
سعودی عرب میں سرکاری اسکولوں میں فیس نہیں لی جاتی ہے۔ جبکہ پرائیویٹ انٹرنیشنل اسکولوں کی سالانہ فیسیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔ جبکہ یونیفارم اور ٹرانسپورٹ فیسوں میں شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نرسری کلاس کی سالانہ فیس 10 سے 35 ہزار ریال، اسی طرح پرائمری کلاسوں کیلئے 14 سے 25 ہزار، مڈل کلاسوں کیلئے 13 سے 24 ہزار اور ثانوی کلاسوں کیلئے 18 سے 50 ہزار ریال تک جاپہنچی ہے۔
سعودی والدین کا مطالبہ ہے کہ حکومت انٹرنیشنل اسکولوں کی فیسوں کا باریکی سے جائزہ لیں۔ اور فیسوں میں کمی کی جائے۔ جبکہ فیسوں میں اضافے کی حد مقرر کی جائے۔