اچانک سے پل ٹوٹ گیا اور پھر آگے کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے

image

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے دہرا میں اچانک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب دریا پر قائم پل دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ ہوا کچھ یوں کہ رانی پوکھری رشیکیش ہائی وے پر دریائے جاخان پر قائم پل اچانک ٹوٹ گیا اور پل پر موجود کئی گاڑیاں پھنس گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیان میں سے پل ٹوٹ چکا ہے۔ جبکہ کچھ گاڑیاں بھی پل ٹوٹ نے کی وجہ سے گری ہوئی ہیں۔

تاہم ریسکیو احکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوراً ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ راستہ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے 4 سے 5 دنوں تک مسلسل بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہیں۔ جبکہ احکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اس علاقے کی طرف سفر نہ کیا جائے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts