آئے روز رہائشی عمارتوں اور فیکٹریوں میں آگ بھڑکنے اور تیزی سے پھیلنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، حال ہی میں ایک خوفناک واقعہ اٹلی کی 20 منزلہ رہائشی عمارت میں آیا ہے، جہاں اچانک آگ بھرک اٹھی۔ اٹلی انتظامیہ کے مطابق اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ فائر فائٹرز اپنے طور پر کام کر رہے ہیں، لیکن 9 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی تاحآل آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
بلڈنگ کے اطراف میں دیگر ریسٹورانٹس اور اؤٹ لٹس موجود ہیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اطراف کی عمارتیں بھی جھلس سکتی ہیں۔ عمارت 20 منزلہ ہے اور 60 میٹر طویل ہے۔ مذکورہ عمارت کا نام Torre dei Moro ہے۔