سوشل میڈیا پر ایکٹیو بلیاں۔۔۔ جن کے گھر کا کرایہ ہم پاکستانیوں کے پہنچ سے دور

image

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ پالتو جانور رکھنے والے افراد اپنے جانوروں کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔ ان کے کھانے پینے اور صحت کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ جبکہ آج ہم آپ کو اس شخص کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنی بلیوں کی رہائش کیلئے ماہانہ دو لاکھ روپے ادا کرتا ہے۔

ایک تحقیق مطابق امریکہ میں 5 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم ہیں۔ جبکہ امریکہ کے شہر کیلی فورنیا کے ایک علاقے کو سیلیکون ویلی کہا جاتا ہے، یعنی وہ جگہ جہاں پر دنیا کے مشہور اور بڑے ٹیکنالوجی کے ہیڈکوارٹر ہیں۔ اور یہ جگہ امریکہ کی مہنگی ترین جگہوں میں شمار کی جاتی ہے۔

سیلیکون ویلی میں مکانات اتنے مہنگے ہیں کہ لوگ رات سڑکوں پر گذارتے ہیں۔ تاہم ایک خبر کے مطابق اس ہی علاقے میں دو خوش قسمت بلیاں ایسی ہیں جو کہ دو لاکھ ماہانہ کے مکان میں رہتی ہیں۔

دونوں بلیوں کے مالک نے بتایا کہ وہ اپنی بلیوں کیلئے سیلیکون ویلی میں ایک گھر کے ماہانہ دو لاکھ روپے پاکستانی کرایہ ادا کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی بلیاں مہنگے ترین کرایہ دار جانور سے پہچانی جاتی ہیں۔

ان بلیوں کیلئے گھر میں کہی سہولیات موجود ہیں۔ جن میں ٹی وی کھانے پینے کی اشیاء رکھنے کیلئے فریج اور فرنیچر بھی موجود ہے۔ تاہم ان کی دیکھ بھال کیلئے نگراں بھی موجود رہتا ہے۔

جبکہ ان دو بلیوں کے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ ہیں جہاں پر ان کی سرگرمیوں کو اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts