جب پیدا ہوئی تو ہسپتال میں کسی اور بچی سے بدل گئی ۔۔ 35 سال بعد جب اچانک غریب عورت کو پتہ چلا کہ وہ ایک امیر گھر کی شہزادی ہے، پھر کیا ہوا؟ جانیئے اس شہزادی کی کہانی

image

اپنوں کی محبت اور ان کی موجودگی دل جو ٹھنڈک اور تسلی دیتی ہے، مگر جب اپنے ہی اپنے نہ رہیں تو زندگی بے معنی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں پیش آیا۔ ایک خاتون کو 35 سال بعد پتا چلا کہ وہ کسی اور کی بیٹی ہے کیونکہ پیدائش کے وقت نجی ہسپتال میں پیدائش کے وقت اسے بدل دیا گیا تھا۔ اس کا تعلق ایک امیر گھرانے سے تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے غلطی سے اسے ایک غریب خاندان کے حوالے کردیا جبکہ غریب گھر کی بچی کو امیر گھر والوں کے ہاتھوں سونپ دیا۔

مکہ کی خاتون کا کہنا ہے کہ : '' مجھے اپنے گھر والے پسند نہیں تھے، ہر وقت ان سے کراہت آتی تھی، ایسا لگتا تھا کہ جیسے میں کسی محل کی ملکہ ہوں، لیکن یہاں اس غریب خانے میں پتہ نہیں کیا کر رہی ہوں، غلطی سے یہاں پیدا ہوگئی ہوں، کوئی تو مجھے یہاں سے نکال دو۔ میں ہر وقت دل ہی دل میں روتی رہتی تھی، جب ماں کو دیکھتی تھی تو لگتا تھا کہ یہ میری اصل ماں نہیں ہیں، میری شادی بھی اسی غریب خآنے کے کسی غریب مرد سے ہوگئی تھی جس کے پاس نہ تو خود کا خرچہ اٹھانے کے پیسے تھے اور نہ میرے، ایک دن میرا دل تیزی سے دھڑکا اور خیال آیا کہ میں اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کیوں نہیں کروالیتی، مجھے اپنوں نے اپنائیت کا احساس محصوس نہیں ہوتا، اس کے لئے بھی میرے پاس پیسے نہیں تھے، میں نے پھر پیسے جمع کرنے شروع کئے اور ایک دن میں ہسپتال گئی اور ٹیسٹ کروایا تو معلوم ہوا کہ میرا شک صحیح تھا، میں اصل میں ان لوگوں کی اولاد تھی ہی نہیں، پھر جب معاملے کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ میرا تعلق واقعی ایک امیر ترین گھرانے سے ہے۔ لیکن اس وقت میرے پیروں سے زمین نکل گئی، جب مجھے معلوم ہوا کہ میری اصلی ماں مجھ سے ملنے سے پہلے ہی مر گئی۔ ''

محکمہ احتساب نے خاتون کے حق میں فیصلہ دیا اور سرکاری ہسپتال سے اسے 20 لاکھ ریال ہرجانے کا بھی حکم دیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts