آئے دن سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہوتی ہیں۔ اج ہم آپ کو ایک وائرل ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جہاں زہریلا ایک سانپ مرغی کے گھونسلے میں پہنچ گیا اور پھر اس کے بعد کیا ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ خاموشی سے مرغی کے انڈوں کو کھانے کیلئے گھونسلے میں بیٹھا ہوا ہے۔ جہاں ایک خاتون لکڑی کی مدد سے سانپ کو باہر نکال نے کی کوشش کررہی ہے۔
تاہم اچانک سے مرغی سانپ پر حملہ کر دیتی ہے۔ جبکہ مذکورہ خاتون مرغی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ جبکہ ویڈیو میں واضح طور دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغی کسی چیز کی پرواہ کیے بغیر سانپ پر تابر توڑ حملہ کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے سانپ اپنی جان بچا کر وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔