طوفانی ہوائیں، دوران لینڈنگ جہاز کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

image

موسم کی خرابی کے باعث جہاز کے کپتان کو بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کہیں مشکلات پیش آتی ہیں۔ کبھی جہاز کا کپتان بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ کبھی کسی حادثے کا شکار ہو جاتا ہے۔ تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جبکہ ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

ہوا کچھ یوں کہ برطانیہ کے برسٹل ائیرپورٹ پر طوفانی ہواؤں کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران جہاز ہواؤں میں جھولنے لگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے جہاز کا لینڈ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا تھا۔ جبکہ جہاز میں موجود مسافر بھی خوفزدہ ہوگئے تھے۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کی کپتان نے خراب موسم کے باوجود جہاز کو زمین پر بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین جہاز کے کپتان کی تعریف کررہے ہیں۔ جبکہ مسافروں نے بھی کپتان کو کامیاب لینڈنگ کرنے پر مبارک باد دی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts