شادی کے 2 ماہ بعد شوہر شہید ہوگیا، جانے سے پہلے بیوی کو نیوی کا یونیفارم دے کر گیا تھا اور ۔۔ شہید پائلٹ کی بیوی نے کیسے شوہر کا خواب پورا کیا؟ جانیئے ایک پائلٹ کی بیوہ کی ہمت سے بھرپور کہانی

image

شہیدوں کی بیگمات کی ہمت اور حوصلہ سب سے زیاہد بلند اور برتر ہوتا ہے جیسا کہ شہیدوں کے والدین کا ہوتا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے شہیدوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں اور ہر راہ پر آگے بڑھ بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں چاہے ان کی جان بھی چلی جائے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے شہید کی بیوہ کی ہمت اور حوصلے سے بھرپور کہانی سنانے جا رہے ہیں جس کی شوادی کو صرف 2 ماہ ہی ہوئے تھے اور اس کا شوہر ہیلی کاپٹر کریش حادثے میں شہید ہوگیا۔

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں شہید زیشان اعوان کی بیوہ لیفٹیننٹ عطیہ زیشان وزیر کے بارے میں جن کی شادی کو صرف 2 مہینے گزرے تھے کہ شوہر کی شہادت ہوگئی، ابھی شوہر کا جسدِ خاکی ملا بھی نہیں تھا کہ بیوی کو گھر والوں اور دوسرے قریبی شہیدوں کی بیواؤں نے اس قدر سنبھالا اس کو ہمت دی، جوں ہی زیشان کا جسدِ خاکی ملا اور اس کے والد محترم ان کو دفنا کر آئے آ کر اس کی بیوہ عطیہ سے کہا بیٹا جو نیوی کی ٹوپی زیشان پہنتا تھا وہ میں چاہتا ہوں کہ آپ پہنو، یہیں سے عطیہ کا حوصلہ بلند ہوا۔

جاتے جاتے زیشان اپنی بیوہ کو اپنا یونیفرام اور بیج دے گیا جس کو آج بھی انہوں نے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

عطیہ ایک پروگرام میں نظر آئیں جہاں انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوہر کی باہمت بیوی ہوں، جیسے وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے کسی مشکل وقت سے نہیں گھبرائے میں بھی بالکل اسی طرح ان کے حوصلے و عزم کو لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts