پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 10روپے فی لیٹر مہنگی ہونیکا امکان

فوٹو: اے ایف پی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوادی، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

عالمی منڈی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت 10 ڈالر فی بیرل بڑھی، پاکستانے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی بنیادی وجہ اسی کو قرار دیا جارہا ہے۔

اوگرا حکام کے مطابق پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں رد و بدل سے قیمتوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں پر فیصلہ کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

233