ہر مہینے چھ لاکھ کمالیتا ہوں۔۔۔ 16 سال کی عمر میں یہ بچہ کیا کام کرکے لاکھوں روپے کما رہا ہے؟ جانیں وہ راز جو ہر کوئی جاننا چاہے

image

عمر کم ہے لیکن حوصلہ آسمانوں پر۔۔۔ پاکستان کا ایسا ہونہار بچہ جو ایمازون پر بزنس کرکے ماہانہ لاکھوں کما رہا ہے۔ جانیں سلمان غوری سے ایمازون پر کامیاب کاروبار کرنے کے طریقے“ہماری ویب“ کی اس خصوصی ویڈیو میں

سلمان غوری کا انوکھا کارنامہ

میزبان کے سوال کے جواب میں سلمان غوری نے بتایا کہ پاکستان سے وہ پہلے تھے جس نے کسی کی پراڈکٹ کو ایمازون پر لانچ کروایا۔ لیکن سب سے انوکھی بات اس میں یہ تھی کہ وہ عمر میں بہت چھوٹے ہیں اس وجہ سے انھیں کافی شہرت ملی۔

عمر کم تھی لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے

کم عمری میں باقاعدہ کام کرنے کے دوران جس مشکل کا سامنا سلمان کو کرنا پڑا اس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ان کے کلائنٹس چھوٹا بچہ سمجھ کر انھیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے اور ویڈیو کال پر چہرہ دیکھ کر ہی غائب ہوجاتے تھے لیکن سلمان غوری کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور محنت کرتے رہے جس کی وجہ سے اب وہ ایک ایجنسی کے مالک ہیں اور ایک وقت میں بارہ کلائنٹس کو دیکھتے ہیں۔

ایمازون پر مقابلہ سخت ہے

سلمان نے بتایا کہ ایمازون پر آپ اپنی مرضی سے کچھ نہیں بیچ سکتے کیونکہ مقابلہ بہت سخت ہے اگر کوئی عام جوتے بنانے والا جوتے بیچنا چاہے گا تو اس کا مقابلہ ایڈیڈاس اور نائکے جیسے بڑے اداروں سے ہوگا اس لئے مسلسل محنت اور وہ چیزیں بیچیں جو ڈیمانڈ میں ہو۔

نوجوانوں کو پیغام

اپنے مستقبل کے حوالے سے سلمان نے کہا کہ وہ ایک گاڑی لینا چاہتے ہیں اور مستقبل میں اپنی پراڈکٹ کمپنی ایمازون پر لانچ کرنا چاہتے ہیں انھوں نے نوجوانوں کو یہی پروگرام دیا کہ اپنے کام پر فوکس کریں اور والدین پر توجہ دیں باقی چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی مل جاتی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.