کیا جہاز میں ہارن اور بریک ہوتے ہیں؟ِ جانیں جہاز کے کچھ ایسے پوشیدہ راز جو ہر کوئی نہیں جانتا

image

جہاز کے اندر ایک پوری دنیا ہوتی ہے جو ہماری عام نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔ لیکن ہم آپ کو بغیر ٹکٹ کے ہی جہاز کے پوشیدہ ایسے رازوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

جہاز کے اندر وائپرز

جہاز کے اندر وائپرز ہوتے ہیں لیکن انھیں صرف ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ دوران سفر ہوا کا دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ پائلٹ کو اسکرین صاف کرنے کے لئے وائپر کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کے علاوہ اگر بارش ہو تو بھی جہاز کے سامنے والا پنکھا اتنی تیزی سے چلتا ہے کہ جہاز کی اسکرین پر پانی آنے ہی نہیں دیتا۔

ہارن

جہاز میں ہارن موجود ہوتے ہیں لیکن پائلٹ انھیں پرندوں کو بھگانے یا دوسرے جہازوں سے راستہ مانگنے کے لئے استعمال نہیں کرتے بلکہ انھیں اس وقت استعمال کیاجاتا ہے جب جہاز اڑ نہ رہا ہو۔ پائلٹ جہاز کے اندر ہو تو باہر کے عملے کو بلانے کے لئے ہارن کا استعمال کرتے ہیں۔

بریکس

جہاز میں بھی ویسے ہی بریکس ہوتے ہیں جیسے کہ کسی بھی گاڑی میں لیکن ان کا سائز کافی بڑا ہوتا ہے۔ یہ بریکس ہوا کے زور کو کم کرنے یا دوسری جانب پھینکنے اور جہاز کا رخ تبدیل کرنے کے کام آتے ہیں۔

جہاز عام طور پر سفید رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟

سفید رنگ سورج کی شعاعیں کم جذب کرتا ہے جس سے جہاز دن کے وقت زیادہ گرم نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ اگر جہاز پر کوئی ڈینٹ وغیرہ موجود ہو تو سفید رنگ کی وجہ سے زیادہ اچھی طرح نمایاں ہوجاتا ہے اور اس کی مرمت کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام طور پر جہاز کا رنگ سفید رکھا جاتا ہے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ رنگ کرنے سے جہاز کے وزن میں 540 کلو وزن کا اضافہ ہوجاتا ہے اس وجہ سے بھی جہاز کے پارٹس سفید رنگ کے بنائے جاتے ہیں تاکہ ان پر رنگ نہ کرنا پڑے۔

کیا دورانِ پرواز ہوائی جہاز کا دروازہ کھولا جاسکتا ہے؟

یہ منع ہونے کے علاوہ ناممکن بھی ہے کیونکہ جہاز زمیں سے تقریباً 36,000فیٹ کی بلندی پر ہوتا ہے جہاں ہوا کا دباؤ شدید کم ہوتا ہے۔ جبکہ جہاز کے اندر مصنوئی طور پر ہوا کا دباؤ معمعل کے مطابق رکھا جاتا ہے تاکہ لوگ آسانی سے سانس لے سکیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.