پولیس والے صرف بھتہ وصولی نہیں کرتے بلکہ کچھ ان کے اچھے اور نیک اعمال بھی ہیں جن کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں محفوظ رہتے ہیں۔
جہاں پولیس والوں کی کئی شرمناک حرکتیں ہم لوگ نظروں میں رکھتے ہیں وہیں ان کے مثبت اقدامات کو سراہنا بھی ہمارا قومی فریضہ ہے۔ بالکل ایسا ہی
ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قابل اور فرض شناس ایس ایچ او غلام شبیر حسین صاحب نے کیا ہے۔
ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق:
''
ڈسٹرک ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایس ایچ او غلام شبیر حسین اپنے کاموں میں مصروف تھے وہاں ایک بُزرگ خاتون آئیں جو ٹانگوں سے معذور تھیں انہوں نے اپنی شکایت ایس ایچ او صاحب کو بتانے آئیں توشبیر صاحب نے سارے کام چھوڑ کر اس خاتون کی بات گتھنوں کے بل زمین پر بیٹھ کر اطمینان سے سنی۔
''
ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے پولیس والے محافظوں کی ایسی مثبت چیزیں بھی دنیا کو دکھائیں کہ یہ لوگ کتنے باہمت اور محنتی ہیں، مگر ایک گندی مچھلی کی وجہ سے ہم سب کو قصو وار سمجھنے لگتے ہیں۔