کیا یہ زلزلہ ہے؟ دیکھیے لائیو نشریات کے دوران جب زلزلہ آیا تو میزبان نے کیا کیا؟

image

کئی بار کیمرے کی آنکھ کچھ ایسے حیرت انگیز مناظر ریکارڈ کر لیتی ہے جو کہ عام طور پر نظر نہیں آتے ہیں، کیمرہ ان مناظر کو قید کر لیتا ہے جو کہ غیر معمولی مناظر کے طور پر ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں بھی کچھ ایسا ہی ہے، جس میں زلزلے کے دوران کیمرے نے کچھ ایسے مناظر ریکارڈ کیے ہیں جو کہ حیرت زدہ کر دیں گے۔ آسٹریلیا میں آنے والے زلزلے کے بعد کچھ ایسے مناظر بھی سامنے آرہے ہیں جو کہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ بنا لیے تھے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیو ٹی وی چینل پر میزبان اور مہمان گفتگو میں مگن تھے کہ اسی وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلی اس قدر شدید تھا کہ اسٹوڈیو بھی ہل رہا تھا۔ میزبان پہلے تو سمجھ ہی نہیں پایا کہ ہو کیا رہا ہے مگر پھر کیمرے کے پیچھے موجود خاتون کے تصدیق کرنے پر میزبان چوکنا ہو گیا۔ واضح رہے آسٹریلیا میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 تھی، جبکہ اب مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.