گھر والے ساتھ نہیں جا سکتے ۔۔ جانیے عمر شریف کے اہلخانہ ان کے ساتھ علاج کیلئے امریکہ کیوں نہیں جاسکتے؟

image

شریف کے علاج سے متعلق اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ انکے گھر کا کوئی بھی فرف ان کے ساتھ امریکا نہیں جا سکتا ۔دراصل ماجرا یہ ہے کہ ائیر ایمبولینس میں کوئی گھر کا شخص نہیں اس لیے جا سکتا کیونکہ ائیر ایمبولینس کو راستے میں 2 اسٹاپ کرنے ہوں گےتو خاندان کے تمام افراد کے پا س ویزے ہونا لازمی ہیں جبکہ مریض ویزے سے مستشنیٰ ہے۔

کینیڈین ائیر ایمبولینس کی کمپنی کا اپنی ای میل میں کہنا ہے کہ مریض کے ساتھ سفر کرنے والوں کے پاس امریکہ اور کینیڈا کا ویزا ہونا چاہیے۔دوسری طرف اس اہم مسئلے پر سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وقت بہت کم ابھی تو لہذٰا عمر شریف کے گھر والوں میں سے چاروں افراد کو اپنے خرچے پر کمرشل فلائٹ پر امریکہ جانا پڑےگا۔

واضح رہے کہ سندھ خکومت نے یہ بھی واضح کر ڈالا ہے کہ عمر شریف کو امریکہ لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس پاکستان میں آنے کیلئے 5 دنوں کا وقت دیا گیا تھا جس میں صرف اب 3 دن رہ گئے ہیں اور ابھی تک ائیر ایمبولینس نہیں آئی امید کرتے ہیں کہ مقررہ وقت تک ا ئیر ایمبولیس ضرور آجائے گی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.