ہم میں سے کئی لوگ روزانہ کی بنیاد پر کولڈرنک اور سوڈا ڈرنکس استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کولڈرنک کی بوتل کبھی بھی منہ تک بھری ہوئی نہیں ہوتی! کیا آپ نے کبھی سوچا ہے ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں ہمیشہ کی طرح آج پھر ہم آپ کو بتائیں گے کہ آخر کولڈرنک کی بوتل اوپر تک بھری ہوئی کیوں نہیں ہوتی؟
کولڈرنک کی بوتل اوپر تک بھری ہوئی کیوں نہیں ہوتی؟
دراصل کولڈ ڈرنک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس موجود ہوتی ہے جو کہ بوتل کے گرم ہونے پر پھیلنے لگتی یے یعنی اگر کولڈ ڈرنک جو سورج کی تپش ملے اور اس بوتل میں کولڈ ڈرنک منہ تک بھری ہوئی ہو تو گیس کا پریشر بننے کی وجہ سے بوتل کے پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر کولڈ ڈرنک کی بوتل اوپر تک بھری ہوئی ہو تو اس میں گیس کے پریشر کی وجہ سے ابلنے اور ساری کولڈ ڈرنک ببل بن کر باہر گرنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کولڈڈرنک کی بوتل ہمیشہ اوپر سے تھوڑی خالی ہوتی ہے، تو ہے نہ یہ مزیدار معلومات، اس ہی طرح کی مزید دلچسپ معلومات کے لئے ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج کو لائیک کریں اور اس تحریر کو شئیر کریں۔