کونسا لڑکا اکیلے رہتا ہے؟ تیز دماغ اور آنکھوں والے افراد ہی اس کا درست جواب دے سکیں گے

image

ِانٹرنیٹ پر آئے روز دلچسپ تصویری پہیلیاں صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی ہیں۔ تصویروں میں موجود چیزوں کو تلاش کرنا اور ان میں غلطی پکڑنا آپ کے ذہن کی ورزش کروا دیتا ہے۔

'ہماری ویب' پر اپنے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تصویری پہیلیوں کا سلسلہ چند ماہ قبل شروع کیا گیا تھا جو آج تک جاری ہے۔

تو آج ہم ایک اور تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس کا آپ نے درست جواب دینا ہے۔ لیکن تیز ترین آنکھوں اور شاطر دماغ والے افراد ہی پہیلی کو سمجھ پائیں گے اور اس کا جواب دے پائیں گے۔

اوپر موجود تصویر میں آپ کو جواب تلاش کرنا ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 لڑکے ہیں جن میں ایک دانتوں کو برش کر رہا ہے اور بائیں جانب والا لڑکا جو ہرے رنگ کی قمیض میں موجود ہے وہ شیو بنا رہا ہے۔

آپ نے یہ بتایا ہے کہ ان دونوں لڑکوں میں کون سا لڑکا اکیلا اپن گھر میں رہتا ہے۔

کیا آپ جواب مذکورہ تصویر میں جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں اس پہیلی کا درست جواب۔

دراصل اس تصویر میں موجود بائیں جانب والا لڑکا جو شیو بنا رہا ہے اس کے سامنے رکھے گلاس میں ایک ہی ٹوتھ برش موجود ہے۔ جبکہ دائیں جانب والے لڑکا جو پہلے سے برش کر رہا ہے اس کے آگے رکھے گلاس میں ایک اور ٹوتھ برش موجود ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اکیلا نہیں رہتا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.