3 منٹ میں 550 کیک کیوں کاٹے؟دیکھیں اس شخص کی کیک کاٹنے کی حیرت انگیز ویڈیو

image

آج کل سالگرہ کے مواقعوں کو بھرپور انداز سے منانے کا ٹرینڈ چلتا ہے۔ لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سالگرہ کے جشن کے مناظر کو یادگار منائیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے تین منٹ میں 550 کیک کاٹ کر ریکارڈ بھی قائم کرلیا اور اپنی سالگرہ کو یادگار بھی بنایا۔

یہ کارنامہ بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے سوریا راتوری نامی شخص نے سر انجام دیا جس دیکھ کر تقریب میں آئے مہمان بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راتوری نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 200 سے زائد افراد کو مدعوع کیا تھا اور اس تقریب میں موجود تمام افراد نے 550 کیک کٹنے کی ویڈیو بھی بنائی۔

اس منفرد سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.