38 لاکھ کی گاڑی چند منٹوں میں راکھ بن گئی ۔۔ چلتی گاڑی میں خوفناک آگ لگنے کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔ تاہم مہنگی گاڑیاں خریدنے کے باوجود، صارفین کو بین الاقوامی معیار کی گاڑیاں نہیں دی جاتی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں موجود گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنیاں، گاڑیوں میں اب تک بین الاقوامی معیار کے سیفٹی لیول نہیں دیا جاتا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک بڑی کمپنی کی گاڑی کا 2020 کاماڈل میں ہائی وے پر جاتے ہوئے اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل سیالکوٹ سے فیصل آباد کے درمیان ہائی وے پر گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کی کل مالیت 38 لاکھ روپے تھی۔

گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ موٹر وے پر سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک ہارن اور وائپر تیزی سے چلنا شروع ہوگئے۔ جبکہ کچھ لمحوں بعد گاڑی میں سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا تھا۔

گاڑی کے مالک نے کہا کہ جب اس نے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا تو فوراً گاڑی سے گیا تھا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غصّے کا اظہار کیا جارہا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.