چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم سے پہلے ہی حکومت کو خود عمران خان کا علاج کرانا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اچھی نیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ارد گرد موجود بعض لوگ ان کی کوششیں ناکام بنا دیتے ہیں۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بظاہر وہ ایک پیج پر ہیں، تاہم ’دال میں کچھ کالا ہے۔‘
حکومت اور اسٹیبلشمنٹ بظاہر ایک پیج پر لیکن دال میں کچھ کالا ہے: بلاول بھٹو