مسافر ویڈیو بناتے رہے لیکن کوئی مدد کو آگے نہ بڑھا ۔۔ خاتون کے ساتھ چلتی ٹرین میں میں زیادتی کا افسوسناک واقعہ

image

بدقسمتی سے دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے مگر اس کی روک تھام کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔

امریکہ میں ایک چلی ٹرین میں مسافر خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دیگر مسافر خاتون کو بچانے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف دکھائی دیے۔

حکام کے علم میں یہ خبر آںے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی مدد نہ کرنے والے افراد کومجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں موجود دیگر مسافر خاتون کی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھے اور خاموشی سے دیکھتے ہی رہے۔تاہم ٹرین کے ایک ملازم نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے حکام کو آگاہ کیا۔

لیکن ملزم کی گرفتاری بھی خاتون کی مدد سے فوری طور پر کرلی گئی، پولیس نے ملزم کی شناخت 35 سالہ فشٹن اینگوئے کے نام سےکی ہے جس پردیگر زیادتی کے الزمات عائد ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.