پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق حریماو مارخور فور مکمل

image

پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کی دوطرفہ انسدادِ دہشت گردی مشق حریماو مارخور فور کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوجی مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں منعقد کی گئی، جس کا آغاز 7 اکتوبر 2026 کو ہوا تھا اور یہ دو ہفتوں تک جاری رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کی افواج کے تجربات سے استفادہ کرنا، آپریشنل ڈرلز کو بہتر بنانا اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ اس دوران مختلف آپریشنل طریقہ کار اور بہترین عملی تجربات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشترکہ مشق نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ عزم کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US