برطانیہ: کار چوری کے واقعات میں 50 فیصد اضافہ، ہر چار منٹ بعد ایک گاڑی چوری

image

برطانیہ میں کار چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں کار چوری کے واقعات ایک دہائی قبل کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ چکے ہیں جہاں ہر چار منٹ بعد ایک گاڑی چوری ہوجاتی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس فورسز کو عملے اور وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث کاریں چوری کرنے والے افراد پر فرد جرم عائد ہونے کی شرح صرف تین فیصد رہ گئی ہے۔

چوری کی جانے والی گاڑیاں کانگو اور جمیکا سمیت دیگر ممالک کو اسمگل کردی جاتی ہیں یا ان کے پرزے کھول کر الگ کر دیے جاتے ہیں۔

کار چوری کے ان واقعات میں مسلسل اضافے کے سبب گاڑیوں کی انشورنس کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US