عالمی منڈی میں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، برینٹ خام تیل 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بدھ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 89 سینٹ اضافے سے 106.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 80 سینٹ بڑھ کر 94.94 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کی وجہ یمن کے حوثی گروپ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی کو لاحق خطرات بتائے جا رہے ہیں۔ سعودی وزارت توانائی کے مطابق حوثی گروپ نے ظہران میں سعودی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا، جس سے محدود پیمانے پر آگ لگ گئی۔