آریان کی گرفتاری اور ضمانت مسترد ہونے کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور صدمہ

image

منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری اور درخواست ضمنات مسترد ہونے کے بعد این سی بی کی جانب سے شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج دن کے وقت این سی بی نے شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر’’منت‘‘ پر مبینہ طور پر سرچ آپریشن کی غرض سے چھاپہ مارا ہے۔

اس حوالے سے ایک این سی بی افسر کا کہنا ہے کہ  جب این سی بی افسران پوچھ گچھ کے لیےکسی شخص کے پاس یا کسی مقام پر جاتے ہیں تو اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہوتا کہ وہ شخص  مجرم ہے۔

اسکے علاوہ این سی بی کی ایک اور ٹیم کو و اداکارہ آنانیا پانڈے کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس مے متعلق کہا جارہا ہے کہ  این سی بی نے اداکارہ آنانیا پانڈے کو سمن جاری کیا ہے اور انہیں 2 بجے این سی بی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.