ٹوئٹر اور فیس بک سے ’مایوس‘ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سوشل ایپ بنائیں گے

image

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی کے بعد اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ‘ نامی کمپنی اس سوشل نیٹ ورک کی مالک ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا بِیٹا لانچ اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔

گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پری آرڈر کے لیے یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور پر موجود ہے۔

بیان کے مطابق گروپ ’آن ڈیمانڈ ویڈیو سبسکرپشن‘ فیچر لانچ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔‘

سابق صدر نے کہا ہے کہ ’میں نے ٹرتھ سوشل ٹیکنالوجی میں بڑے کھلاڑیوں کے ظلم کے خلاف بنائی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن آپ کے پسندیدہ صدر نہیں ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔‘

پبلک لسٹڈ کمپنی بنانے کے لیے ٹی ایم ٹی جی کو ’ڈیجیٹل ورلڈ ایکوزیشن کارپوریشن‘ (ڈی ڈبلیو اے سی)کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ڈی ڈبلیو اے سی کے چیف پیٹرک آرلینڈو کا کہنا تھا کہ ’مارکیٹ اور ٹرمپ کے مداحوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ ٹی ایم ٹی جی کے پاس ایم شیئر ہولڈر ویلیو حاصل کرنے کا موقع ہے۔‘


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.