سونے کے کپ میں چائے پیتی ہیں ۔۔ جانیئے مُکیش امبانی نے اپنی بیوی کو کون سے 5 سب سے مہنگے تحفے دیئے ہیں؟

image

بھارت کے سب سے مشہور بزنس مین مکیش امبانی کے لائیوو سٹائل سے متعلق hamariweb.com میں آپ کو سب سے خاص معلومات دی جاتی رہی ہے اور ہم نے ان کی استعمال کردہ مہنگے اور لگژری چیزوں سے متعلق بھی آپ کو بتایا ہے جس پر آپ لوگوں نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح آج پھر ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ مکیش امبانی نے اپنی بیوی کو خوش رکھنے کے لئے ان کو کون سے مہنگے ترین تحفے دیئے ہیں جن کو انیتا اکثر استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

سونے کا کپ

جاپان سے منگوایا ہوا سونے سے بنا کپ مکیش امبانی نے اپنی بیوی انیتا کو تحفے میں دیا ہوا ہے جس کے بغیر انیتا چائے نہیں پیتی ہیں۔ جس کا پورا کٹلری سیٹ پاکستانی 33 کروڑ روپے کا ہے۔

جہاز

شوہر ہو تو ایسا یہ جملا مکیش امبانی کے لئے بالکل پرفیکٹ ہے کیونکہ اس سال انہوں نے اپنی بیوی کی سلاگرہ پر ان کو جیٹ جہاز تحفے میں دے دیا جس کی قیمت 43.4 ملین ڈالر یعنی 75 کروڑ سے بھی زائد مالیت کا ہے۔

جوتے

انیتا امبانی کا کوئی بھی سینڈل 1 لاکھ روپے سے کم کا نہیں ہے اور یہ کوئی بھی سینڈل ایک مرتبہ پہننے کے بعد دوبارہ نہیں پہنتی ہیں۔ ان کا سب سے پسندیدہ جوتا 85 لاکھ روپے کا ہے جوکہ ان کو مکیش امبانی کی جانب سے پیرس کے دورے کی واپسی پر ملا تھا۔

انگوٹھی

انیتا کا سب سے پسندیدہ تحفہ وہ انگوٹھی ہے جس کو دے کر مکیش نے ان سے شادی کا اقرار کیا تھا جوکہ ہیرے و جواہرات سے بنی ہوئی ہے۔ جس کی پاکستانی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔

گاڑی

انیتا امبانی گاڑیوں کی بہت شوقین ہیں اور ان کے شوہر نے لندن سے ان کو ایک گاڑی تحفے میں دلوائی جس کی مالیت 5۔5 کروڑ بھارتی روپے ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.