کروڑوں کا گھر، 600 نوکر اور۔۔ جانیے مکیش امبانی کے گھر کے بارے میں وہ 5 حیران کن حقائق جو کم لوگ جانتے ہیں

image

غیر ملکی جریدہ فوربس میگزین بھارت کے سب امیر ترین شخص مکیش امبانی کو قرار دیا ہے۔ جبکہ ان کا گھر دنیا میں منہگے ترین گھروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان کے گھر کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں گے۔

مکیش امبانی کا گھر بھارت کے شہر ممبئی میں واقع ہے۔ 27 منزل عالیشان عمارت ممبئی کے علاقے کمبالا ہل پر واقع ہے۔

گھر کا نام

بھارتی جریدے انڈیا ٹائمز کی خبر کے مطابق مکیش امبانی کے گھر کا نام انٹیلیا (Antitlia) ہے۔ جو کہ بحراوقیانوس (Atlantic Ocean) میں پرتگال اور سپین کے ساحل کے قریب واقع ایک افسانوی جزیرے کے نام پر رکھا گیا تھا۔

انٹیلیا کی مالیت

دنیا کا سب سے مہنگا ترین گھر برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلیس کو مانا جاتا ہے، جبکہ اس کے بعد دوسرے نمبر پر مکیش امبانی کا گھر انٹیلیا جس کی کل مالیت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

محفوظ ترین گھر

اس گھر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حیران کن طور پر 8 شدت تک کے زلزلے کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ اس گھر کا دروازہ بم پروف ہے۔

گھر میں موجود سہولیات

چار لاکھ مربع فٹ پر موجود اس گھر میں دنیا کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ جبکہ اس گھر کی دیکھ بھال کیلئے 600 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس گھر میں تین سے زائد ہیلی پیدز، سپا، جم، آوٹ ڈور گارڈن، سوئمنگ پولز، پارکنگ جیکوزی، ڈانس سٹوڈیو، آئس کریم پارلر، یوگا سنٹر اور ایک بڑا سا مندر بھی موجود ہے۔ جبکہ گھر میں بے شمار لاونجز اور بیڈروم موجود ہیں جنہیں عالیشان فانوسوں سے سجا ہوا ہے۔

کار گیراج

مکیش امبانی کو گاڑیوں کا بہت شوق ہے، جبکہ گھر کی چھٹی منزل پر کاروں کے گیراج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گیراج میں 168 سے زائد گاڑیاں کھڑی کی جاسکتی ہیں۔ جہاں مکیش امبانی کی درجنوں لگژری گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.