بھارتی کپتان کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں؟ کروڑوں کی تنخواہ لینے والے روہت شرما کے اثاثوں کی تفصل سامنے آگئی

image

روہت شرما کی زیر قیادت بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ سمیت کئی اہم فتوحات حاصل کیں۔ ان کامیابیوں نے نہ صرف روہت کے کیریئر کو نئی بلندیوں پر پہنچایا بلکہ ان کے اثاثوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔

ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو 125 کروڑ بھارتی روپے کا انعام دیا، جس کے بعد روہت شرما نے حیران کن طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ تاہم، کچھ ماہ قبل سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں روہت کے اثاثے کم ہوگئے ہیں۔

بھارت کے کامیاب ترین کپتان کتنے دولت مند ہیں؟

پچھلے سال بھارتی میڈیا میں شیئر کی گئی رپورٹ کے مطابق، روہت شرما کی کل دولت 30 ملین امریکی ڈالر (248 کروڑ بھارتی روپے) تھی، لیکن جولائی 2024 میں سامنے آنے والی نئی رپورٹ میں ان کی دولت کم ہوکر 214 کروڑ بھارتی روپے تک بتائی گئی ہے۔

روہت شرما کی آمدنی

پراپرٹی اور لگژری کاریں آئیے نظر ڈالتے ہیں روہت شرما کی شاندار تنخواہ، مہنگی جائیدادوں اور پرتعیش کاروں کے کلیکشن پر۔

بی سی سی آئی سے ملنے والی تنخواہ روہت شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے A پلس گریڈ کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جس کے تحت وہ بورڈ سے 7 کروڑ بھارتی روپے سالانہ معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔

برانڈز کی تشہیر

روہت شرما تقریباً 28 بڑے برانڈز کی تشہیر کرتے ہیں، جن سے وہ بھارتی میڈیا کے مطابق ہر سال تقریباً 5 کروڑ بھارتی روپے کماتے ہیں۔

روہت شرما کی لگژری کاریں

روہت شرما کو آٹوموبائلز کا خاص شوق ہے، ان کے پاس قیمتی کاروں کا بہترین کلیکشن موجود ہے جس میں اسکوڈا لورا، ٹویوٹا فارچیونر، بی ایم ڈبلیو X3، مرسڈیز اور فارمولا ون ایڈیشن کی بی ایم ڈبلیو M5 شامل ہیں۔

روہت شرما کی شاندار جائیداد

روہت شرما ممبئی کے آہوجا ٹاورز کی 29ویں منزل پر واقع ایک شاندار اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، جو 53 منزلہ عمارت کا حصہ ہے۔ یہ فلیٹ انہوں نے 2015 میں خریدا تھا جس کی مالیت اب 30 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یہ عالیشان اپارٹمنٹ 6 ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 4 بیڈ رومز اور لگژری سہولیات موجود ہیں۔

روہت شرما کی کپتانی کا سنہری دور

روہت نے 2022 سے 2024 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں کپتانی کی۔ اس دوران روہت نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے اور بھارتی ٹیم کو بھی تاریخی کامیابیاں دلائیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.