بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کے بیٹے اگستیا کی ایک جذباتی ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جب کہ یہ پہلی بار تھا کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد بیٹے سے ملے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ جذباتی لمحہ اُس وقت آیا جب نتاشا، جو جولائی 2024 میں طلاق کی تصدیق کے بعد سربیا منتقل ہو گئی تھیں، حال ہی میں اپنے بیٹے کے ساتھ بھارت واپس آئیں۔ ان کی واپسی کے بعد ہاردک اور اگستیا کی ملاقات دو روز قبل ہوئی، جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر سنسنی پیدا کر دی ہے۔
یاد رہے، ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے 31 مئی 2020 کو ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان کی شادی کی تقریب سادہ رکھی گئی تھی، جس کی تلافی انہوں نے گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے پر کی، جب انہوں نے ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت دوبارہ شادی کی۔
ہاردک اور نتاشا کا بیٹا، اگستیا، جو اب چار سال کا ہو چکا ہے، جولائی 2020 میں پیدا ہوا تھا۔