ثانوی تعلیمی بورڈ نے امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا

image

کراچی: صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں کووڈ 19 کے باعث بحران کی وجہ سے والدین، طلباء و طالبات، بورڈ سے الحاق اسکول مالکان اوراسکولز ایسوسی ایشنز کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آرہا تھا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ سال 2022ء کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کریں تاکہ طلباء و طالبات اور والدین کو کچھ حد تک ریلیف مل سکے۔ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے ان مشکل حالات میں والدین، اسکول مالکان اور اسکولز ایسوسی ایشنز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2022ء کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ طلباء وطالبات اور والدین آسانی کے ساتھ امتحانی فیسیں ادا کر سکیں اور انہیں تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اسکول مالکان بھی طلباء وطالبات اور والدین کو آسانی فراہم کرنے کیلئے فیسوں میں کمی کرنے پر نظرثانی کریں یا طلباء وطالبات کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کا کسی بھی طرح کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.