پائپ لائن پائپ سے اچانک لاکھوں روپے کیسے نکل آئے؟ جانیئے حقیقت

image
پیسے چھپانے کی کوئی اور جگہ نہ ملی تو پیسوں کو پائپ لائن میں چھپا دیا تاکہ پکڑ نہ ہوسکے لیکن بھارتی ریاست کرناٹکا میں اینٹی کرپشن بیورو نے چھاپہ مار کر ایک گھر پائپ لائن میں چھپے لاکھوں روپے برآمد کر لیئے۔
کرناٹکا کے شانتھا گوڈھا ایم برادر ایک جونیئر سرکاری انجینئر ہیں جنہوں نے اپنے گھر میں کرپشن کے ذریعے کمائے ہوئے لاکھوں روپے مختلف جگہوں پر چھپا کر رکھے تھے۔ ان کے گھر کی تلاشی کے دوران پائپ لائن میں چھپائے گئے 13 لاکھ بھارتی روپے برآمد کیئے گئے ہیں۔
یہاں تک کہ گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں تک میں بھی لاکھوں روپے چھپائے گئے تھے جن کی کل مالیت بھارتی 58 لاکھ روپے ہے۔ کرنسی نوٹ پائپ لائن میں چھپانے کی اطلاع پراینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے پلمبرکی مدد سے پائپ لائن سے نوٹ برآمد کئے۔ پائپ لائن خصوصی طورپرنوٹ چھپانے کے لئے ہی بنوائی گئی تھی۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.