بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی۔۔ بیماری میں بھی کام پر مجبور کیا گیا

image

بھارت میں ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی لیکن اس کے باس نے بیماری کی چھٹی یا کسی قسم کا ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔

صارف نے بتایا کہ چھٹی لینے کے لیے وقت بہت کم بچا تھا اور اس کا کولیگ بھی ڈیڈ لائن ختم کرنے پر زور دے رہا تھا۔ جب اس نے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت کے بارے میں بات کی تو کولیگ نے اسے نظرانداز کیا اور کہا کہ باس کو اطلاع دو۔

صارف نے مزید کہا کہ جب اس نے باس کو بتایا تو جواب ملا کہ وقت کم ہے بس ریسٹ کرو اور کل صبح کام مکمل کرو۔

صارف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کبھی کبھار باسز بھول جاتے ہیں کہ دفتر میں کام کرنے والے بھی انسان ہیں اور صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US